آئی ایل ٹی 20: ڈیسرٹ وائپرز کی سنسنی خیز جیت ، سپر اوور میں گلف جائنٹس کو شکست WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز


دبئی:ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے پہلے سپر اوور میں ہونے والے ٹکراؤ میں ڈیسرٹ وائپرز نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے گلف جائنٹس کو ہرا دیا۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز میچ میں وائپرز نے 180 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میچ برابر کر دیا۔

یہ وائپرز کی جائنٹس کے خلاف مسلسل چھٹی فتح ہے۔گلف جائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے لیکن آخری پانچ اوورز میں صرف 38 رنز جوڑ سکے۔ابتدائی دو وکٹیں جلدی گرنے کے بعد ڈیسرٹ وائپرز 14/2 پر مشکلات میں تھے۔ تاہم سیم کرن اور میکس ہولڈن نے اننگز کو سہارا دیا۔ بعدازاں کرن اور لارنس کی 60 رنز کی پارٹنرشپ نے میچ کو دوبارہ دلچسپ بنا دیا۔لارنس نے 28 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی، لیکن 18ویں اوور میں اعظم اللہ عمرزئی نے ہٹمائر اور لارنس دونوں کو آؤٹ کرکے میچ کا پانسہ پلٹا دیا۔ آخری اوور میں 13 رنز درکار تھے؛ تنویر نے چھکا لگا کر امید پیدا کی، لیکن وہ گرباز کے شاندار کیچ پر آؤٹ ہوگئے۔ وریتیا ارونڈ نے آخری گیندوں پر اسکور برابر کردیا اور میچ سپر اوور میں چلا گیا۔ سپر اوور میں وائپرز نے 13 رنز بنائے، جس میں لارنس کی باؤنڈری شامل تھی۔ جواب میں گلف جائنٹس صرف 9 رنز بنا سکے۔ نسیم شاہ نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے میچ وائپرز کے نام کر دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجج کے چیمبر سے 2سیب اور ایک ہینڈ واش چوری، مقدمہ درج ارشد ندیم نے مسلسل دوسری بار نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا روومن پاؤل کی شاندار بیٹنگ،دبئی کیپیٹلز کی ابوظبی نائٹ رائیڈرز پر 83 رنز سے فتح آئی ایل ٹی 20؛ گلف جائنٹس نے دبئی کیپیٹلز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی شاہد آفریدی کا پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ بھارت نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز جیت لی شارجہ وارئرز ایم آئی کے خلاف واپسی کے لیے تیار،فتح کے لیے ہر حربہ آزمایا جائے گا،ہیڈ کوچ جے پی ڈومنی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈیسرٹ وائپرز سپر اوور میں ا ئی ایل ٹی 20 گلف جائنٹس

پڑھیں:

دبئی میں اوورسیز پاکستانی طاہر امین کے چرچے

—’جیو نیوز‘ ویڈیو گریب

دبئی میں اوورسیز پاکستانی طاہر امین کے چرچے ہونے لگے۔

طاہر امین نے دبئی کی برق رفتار ہائی وے شیخ محمد بن زاید روڈ پر گرے ہوئے اماراتی پرچم کو دیکھا تو اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر پرچم اُٹھایا اور اس کو عزت اور حترام سے چوما۔

دبئی کے شیخ محمد بن زاید روڈ پر 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑیوں کی رفتار میں پرچم اُٹھانے پر سوشل میڈیا کے صارفین بھی حیران ہیں۔

اماراتی سوشل میڈیا صارفین سراہ رہے ہیں کہ کوئی پاکستانی ہی یہ کر سکتا ہے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر امین نے کہا کہ 18 سال پہلے دبئی آیا تھا، بطور کلینر کام کرتا تھا اور اب بطور منیجر ذمے داریاں نبھا رہا ہوں۔

ان کے بقول دبئی نے بہت کچھ دیا تو اب بطور پاکستانی ہماری ذمے داری ہے کہ ہم بھی اس ملک اور پرچم کی بھرپور عزت کریں۔

متعلقہ مضامین

  • دبئی، صیہونیوں کی توجہ کا مرکز
  • آئی سی سی نے بھارتی ٹیم پر سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا
  • ایبٹ آباد: لیڈی ڈاکٹر کا اغوا کے بعد قتل، سنسنی خیز وجوہات سامنے آگئیں
  • روومن پاؤل کی شاندار بیٹنگ،دبئی کیپیٹلز کی ابوظبی نائٹ رائیڈرز پر 83 رنز سے فتح
  • دبئی: پاکستانی طاہر امین کی بہادری اور عزتِ وطن کی مثال
  • آئی ایل ٹی 20؛ گلف جائنٹس نے دبئی کیپیٹلز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
  • دبئی میں اوورسیز پاکستانی طاہر امین کے چرچے
  • کراچی، ڈیفنس سے گرفتار ’کرولا گینگ‘ کے سنسنی خیز انکشافات
  • ڈیفنس فیز 7 سے گرفتار ’کرولا گینگ‘ کے سنسنی خیز انکشافات