data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر اور کے یو جے دستور کے سابق صدر سید عبدالحفیظ نوری مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منگل کو کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا۔ ریفرنس میں مقررین نے مرحوم کی صحافتی خدمات، اصول پسندی، مثبت رویّے اور کھیلوں کی صحافت میں اْن کی غیر معمولی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔مقررین نے کہا کہ سید عبدالحفیظ نوری نے کھیلوں کی کوریج کو نئی جہت دی اور صحافت کے اس شعبے کو باوقار انداز میں روشناس کرایا۔ نوجوان صحافیوں کی رہنمائی، شفقت اور تربیت اْن کی زندگی کا نمایاں پہلو تھا۔مقررین نے کہا کہ مرحوم اپنی وضع داری، اعلیٰ اخلاق، شائستگی اور نرم گفتاری کے باعث تمام حلقوں میں یکساں احترام رکھتے تھے۔ وہ اختلافِ رائے کے باوجود ہمیشہ مثبت رویّے کے ساتھ گفتگو کرتے اور ہر صحافی کی حوصلہ افزائی کو اپنی ذمہ داری سمجھتے تھے۔ نوری صاحب نے مشکل حالات میں بھی کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور سچائی کو اپنا شعار بنایا۔ شرکاء نے کہا کہ مرحوم کے چہرے پر ایک خاص قسم کی مسکراہٹ ہمیشہ قائم رہتی تھی ، دفتر ان کی خوش مزاجی، مزاح اور محبت بھرے طرزِ گفتگو سے آباد رہتا تھا۔ریفرنس سے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان، پی ایف یو جے دستور کے سیکریٹری اے ایچ خانزادہ، سابق سیکرٹری پریس کلب مقصود یوسفی، مظہر عباس، امتیاز خان فاران، مظفر اعجاز، افسر عمران، رفیق بلوچ، کلثوم جہاں اور مرحوم کے صاحبزادے عبدالباسط نوری نے بھی خطاب کیا اور مرحوم کی شخصیت، کردار اور صحافتی جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔مقررین نے کہا کہ عبدالحفیظ نوری نوجوان صحافیوں کے لیے یونیورسٹی کی حیثیت رکھتے تھے، وہ نئی نسل کو نہ صرف صحافت کے ہنر سے آشنا کرتے تھے بلکہ زندگی گزارنے کے اصول بھی سمجھاتے تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں پیشہ ورانہ ایمانداری، دیانت داری اور مثبت سوچ کی جو مثال قائم کی وہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔تعزیتی ریفرنس میں پریس کلب کے نائب صدر ارشاد کھوکھر، جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف، گورننگ باڈی کے ارکان قاضی محمد یاسر، مونا صدیقی، کے یوجے دستور کے صدر نصر اللہ چوہدری، نائب صدر منصور احمد، پریس کلب کے سابق سیکرٹری ارمان صابر، سینئر صحافی خلیل ناصر، احمد حسن، ابرار بختیار، سید حسن عباس، سی آر اے کے صدر شاہد انجم، نعیم طاہر، عارف بلوچ، جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا اور سید عبدالحفیظ نوری کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر عبدالحفیظ نوری کے کولیگز یا شاگرد اْن کی زندگی اور خدمات پر کوئی کتاب لکھنا چاہیں تو کراچی پریس کلب اسے باقاعدہ طور پر پبلش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوری صاحب کی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں اور انہیں محفوظ کرنا ضروری ہے۔مرحوم کے صاحبزادے عبدالباسط نوری نے کہاکہ ان کے والد نہ صرف ایک بہترین صحافی تھے بلکہ ایک شفیق با اصول اور پر وقار انسان بھی تھے۔آخر میں مقررین نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عبدالحفیظ نوری کراچی پریس کلب پریس کلب کے نے کہا کہ مرحوم کے کے لیے

پڑھیں:

بائنانس کی سینئر  قیادت کا دورہ پاکستان، وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بائنانس سینئر لیڈرشپ نے پاکستان کا دورہ کیا۔ حکومت کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ۔ بائنانس کی سینئر قیادت  وفد کے ساتھ بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ بھی شامل تھے۔ جنہوں نے ملک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی اور ایک اجلاس بھی اس حوالے سے منعقد کیا گیا۔ جس میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹریفک آرڈیننس معطلی کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا: مریم اورنگزیب
  • پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے والد انتقال کر گئے
  • وزیرداخلہ کی بحیرہ عرب میں کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین
  • چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے کمبوڈیا کے سینئر وزیر کی ملاقات
  • شعاع النبی ایڈووکیٹ کی خدمات پر قاسم جمال کا خراج تحسین
  • منشیات کی سمگلنگ ناکام بنانے پر صدرِ مملکت کا پاک بحریہ کو خراجِ تحسین
  • پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا مقدمے میں 2 صحافی اور پی ٹی آئی کی رہنما اشتہاری قرار
  • بائنانس کی سینئر  قیادت کا دورہ پاکستان، وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات
  •  میجر شبیر شریف کا  54 واں یوم شہادت عقیدت واحترام سے منایاگیا