Islam Times:
2026-06-03@02:11:18 GMT
گلگت بلتستان میں برفباری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے گلگت بلتستان میں برفباری کا سلسلہ کم ہو چکا ہے۔ گزشتہ سال 21 دسمبر کو گلگت بلتستان میں بارش ہوئی تھی جو اپنی نوعیت کا پہلا ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے عام طور پر نومبر کے آخر سے ہی جی بی میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
گلگت بلتستان میں برفباری کی جھلکیاں
گلگت بلتستان میں برفباری کی جھلکیاں
گلگت بلتستان میں برفباری کی جھلکیاں
گلگت بلتستان میں برفباری کی جھلکیاں
گلگت بلتستان میں برفباری کی جھلکیاں
گلگت بلتستان میں برفباری کی جھلکیاں
گلگت بلتستان میں برفباری کی جھلکیاں
گلگت بلتستان میں برفباری کی جھلکیاں
گلگت بلتستان میں برفباری کی جھلکیاں
گلگت بلتستان میں برفباری کی جھلکیاں
گلگت بلتستان میں برفباری کی جھلکیاں
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ بلتستان کے چاروں اضلاع، دیامر استور ڈویژن اور گلگت ڈویژن کے اکثر مقامات پر مسلسل برفباری ہو رہی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ہلکے اور درمیانی درجے کی برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جی بی کے بالائی علاقوں میں تین انچ سے ایک فٹ تک برفباری ہو چکی ہے جبکہ پہاڑوں پر ایک سے تین فٹ تک برفباری ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے گلگت بلتستان میں برفباری کا سلسلہ کم ہو چکا ہے۔ گزشتہ سال 21 دسمبر کو گلگت بلتستان میں بارش ہوئی تھی جو اپنی نوعیت کا پہلا ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے عام طور پر نومبر کے آخر سے ہی جی بی میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج تیز بارش، شدید برفباری کے باعث ناران، کاغان، دیر، سوات، کالام، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، مری، گلیات، وادیٔ نیلم، باغ، پونچھ، حویلی اور راولاکوٹ میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے۔ تیزبارش/شدید برفباری کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے۔ اس دوران سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت گئی ہے۔.