پاکستان کا دوسرا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
پاکستان کا دوسرا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)نے پاکستان کا دوسرا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او 2چین کے یانگ جیانگ سی شور لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق ای او 2 کو سپارکو کے سیٹلائٹ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر میں مکمل طور پر مقامی تحقیق اور سسٹمز انجینئرنگ کے ذریعے تصور، ڈیزائن اور انٹیگریٹ کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ نئے سٹیلائٹ کی لانچنگ سیٹلائٹ ڈیزائن، پے لوڈ انٹیگریشن، ٹیسٹنگ اور مشن ریڈینس میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی مہارت کا مظہر ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ سیٹلائٹ ای او 1کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار کیا گیا اور ای او 2مختلف روشنی کے حالات میں زمین کا مشاہدہ کرے گا، جس سے سطحی خدوخال کی بہتر تشریح، تبدیلیوں کی نشان دہی اور امیجنگ کے تسلسل میں بہتری آئے گی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ای او 2پاکستان کے ارتھ آبزرویشن بیڑے کو مزید مضبوط بنائے گا اور قومی منصوبہ بندی، گورننس، وسائل کے موثر انتظام اور مقامی طور پر تیار کردہ قابل اعتماد خلائی نظاموں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایس ایس آئی اور قازقستان کے سفارتخانے کے زیر اہتمام پاک قازقستان تعلقات کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد آئی ایس ایس آئی اور قازقستان کے سفارتخانے کے زیر اہتمام پاک قازقستان تعلقات کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد بابا ئے قوم ،شہیدِ کشمیر مقبول بٹ کی 42ویں برسی کے موقع پر برطانوی کشمیریوں کے زیرِ اہتمام لندن میں پرامن احتجاجی مارچ وزیر داخلہ محسن نقوی اور طلال چوہدری سے امریکی محکمہ خارجہ کے معاون کی اہم ملاقات وزیراعظم کی صدرمملکت سے ملاقات، غزہ امن بورڈ سمیت اہم قومی و داخلی امور پر تبادلہ خیال آئیں سب کچھ بھلا کر آگے بڑھیں ورنہ کارکنان نکل آئے تو آپ کو بھاگنے نہیں دینگے، پی ٹی آئی قیادت سی ڈی اے کا سیکٹر ڈی 12کی پراپرٹیز کے حوالے سے مکمل ڈیجیٹائزیشن نظام کا نفاذCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.