آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آر ایل این جی کی قیمت میں رد و بدل کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قطر سے 5 ایل این جی کارگوز کی پاکستان آمد کیوں ملتوی ہوئی؟
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں اضافہ جبکہ سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی ہے۔
سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 6 سینٹ بڑھا کر 12 ڈالر 60 سینٹس کی گئی ہے، سوئی ناردرن کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 23 سینٹ کم کر کے 12 ڈالر 66 سینٹس کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے ایل پی جی سلنڈرز کی خرید و فروخت پر پابندی کیوں عائد کی؟
آرایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگیا ہے۔