سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم بالآخر گرفتار، تعلق کس ملک سے ہے؟

اتوار 19 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کے ڈپٹی کمشنر دِکیت گیڈم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کی شناخت محمد شریف الاسلام شہزاد کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ممکنہ طور پر بنگلہ دیش کا شہری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حملہ آور کا سیف علی خان سے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ، پولیس نے مزید کیا بتایا؟

پولیس کے مطابق ملزم کے پاس کوئی ’مناسب‘ انڈین دستاویزات نہیں ہیں، اس پر مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور مقدمے میں پاسپورٹ ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی جاسکتی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم سے کچھ چیزیں برآمد ہوئی ہیں جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ وہ بنگلہ دیش سے ہے، ملزم غیر قانونی طور پر بھارت آیا اور ’بیجئے داس‘ کا جعلی نام اختیار کر لیا، ملزم تقریباً چار مہینے سے ممبئی میں ایک ہاؤس کیپنگ ایجنسی میں کام کر رہا تھا۔

بمبئی پولیس کے حکام کے مطابق ملزم اداکار کے گھر میں چوری کرنے کے ارادے سے داخل ہوا تھا اور اس کی گرفتاری مہاراشٹر کے ویسٹ ایریا سے عمل میں لائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:بالی ووڈ اداکار سیف علی خان چاقو حملے میں زخمی، اسپتال منتقل

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پرجمعرات کے روز چاقو سے حملہ کیا گیا تھا جس میں شدید زخمی ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی تھی اور اس دوران ڈکیتی کی نیت سے آنے والے شخص نے ان پر چاقو سے حملہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp