Sunday, July 6, 2025
ہومپاکستانبلاول بھٹو اور خواجہ آصف ہائی پاور سیلیکشن بورڈ کے ممبر منتخب، نوٹیفکیشن جاری

بلاول بھٹو اور خواجہ آصف ہائی پاور سیلیکشن بورڈ کے ممبر منتخب، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (آئی پی ایس ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر دفاع خواجہ آصف کو ہائی پاورسلیکشن بورڈ کا ممبر تعینات کردیا گیا ہے۔
ہائی پاورسلیکشن بورڈ گریڈ اکیس اور بائیس میں تعیناتی اور پروموشن کا فیصلہ کرتا ہے۔ہائی پاور بورڈ میں پہلی مرتبہ سیاسی شخصیات کی تعیناتی کی گئی ہے۔وزیر اعظم، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، پرنسپل سیکرٹری اور متعلقہ وزارت کا سیکرٹری بورڈ کے ممبر ہوتے ہیں۔خواجہ آصف اور بلاول زرداری کی تعیناتی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔