سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی رکن جسٹس عائشہ ملک نے کسٹم ایکٹ کے سیکشن 221 اے کی آئینی حیثیت کے حوالے سے دائر اپیلوں کی سماعت سے معذرت کرلی ہے۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 8 رکنی آئینی بینچ نے کسٹم ایکٹ کے سیکشن 221 اے کی آئینی حیثیت کے حوالے سے اپیلوں پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں:اٹارنی جنرل نے زیرالتوا ٹیکس مقدمات جلد نمٹانے کے لیے چیئرمین ایف بی آر کو کیا تجاویز پیش کیں؟
دوران سماعت آئینی بینچ کی رکن جسٹس عائشہ ملک نے مقدمہ سننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو اس کیس کی سماعت سے الگ کرتی ہیں اور اس ضمن میں علیحدہ سے وجوہات سے آگاہ کریں گی۔
اٹارنی جنرل کی جانب سے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کی استدعا پر دیوان موٹرز کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین بولے؛ یہ معاملہ کافی متنازعہ ہے، اختیارات سے متعلق ایک آرڈر بھی آیا ہے۔
مزید پڑھیں:جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچ کےججز کی مدت میں توسیع اور تقرری رولز 2024 کی منظوری دیدی
بیرسٹر صلاح الدین کی جانب سے کیس کی جلد سماعت کی استدعا پر آئینی بینچ کے سربراہ نے کہا کہ ٹھیک ہے ہم کل ہی اس کیس کو سن لیتے ہیں۔