سیالکوٹ، غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 3 ملزمان پاکستان واپس پہنچنے پر گرفتار کرلیے گئے

سیالکوٹ، غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 3 ملزمان پاکستان واپس ...
سیالکوٹ، غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 3 ملزمان پاکستان واپس پہنچنے پر گرفتار کرلیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   سیالکوٹ (آئی این پی )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)  کے امیگریشن سرکل نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر  غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 3 ملزمان کو پاکستان واپس پہنچنے پرگرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے  کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت محمد عمران، محمد ناصر اور محمد طیب کے نام سے کی گئی ہے، ملزمان کا تعلق سیالکوٹ اور گجرات سے ہے۔ملزمان نے غیر قانونی طریقے سے اسپین جانے کی کوشش کی تھی، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے ایجنٹوں سے اسپین جانے کے 35 لاکھ روپے فی کس میں معاملات طے کیے تھے۔

حکام نے بتایا کہ ایجنٹس ان تینوں کو اسپین بھیجنے میں ناکام رہے، جس کے بعد یہ تینوں مسافر واپس پاکستان پہنچے، سیالکوٹ ایئرپورٹ سے انہیں حراست میں لے کر انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان سے غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اس دوران خطرناک انداز میں دوسرے ممالک پہنچنے کے لیے سمندری سفر کے دوران کشتی حادثوں میں کئی نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔رواں ماہ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ اسپین جانے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہونے والی تارکین وطن کی کشتی میں 80 مسافر سوار تھے، جن میں متعدد پاکستانی شہری بھی مرنے والوں میں شامل تھے۔