کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا آغاز، تصاویر وائرل

پیر 3 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا آغاز  ہوگیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکار گوہر رشید نے اپنی ڈھولکی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ گوہر رشید نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ڈھولکی کی پہلی تقریب مومل شیخ اور نادر نواز کی جانب سے منعقد کی گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gohar Rasheed (@mirzagoharrasheed)

تصاویر میں گوہر رشید اور کبریٰ خان کے علاوہ مومل شیخ، شازیہ وجاہت، علی رحمٰن اور شہزاد شیخ سمیت دیگر افراد کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈھولکی کے موقع پر گوہر رشید سبز رنگ کے کرتا، پاجامہ اور شلوار میں نظر آ رہے تھے جبکہ کبریٰ خان نے سنہری رنگ کی پشواس کا انتخاب کیا۔

مداحوں کی جانب سےاس جوڑے کی تصاویر کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور دونوں کو ڈھیر ساری دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp