خاتون جھلس کر جاں بحق، شوہر کا بھائی مقدمے میں نامزد

نامزد ملزم نے خاتون کی بیٹی پر بھی پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی، ایف آئی آر


اسٹاف رپورٹر February 11, 2025

کراچی میں خاتون کے جھلس کر جاں بحق ہونے کے کیس میں شوہر کے بھائی کو نامزد کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کےعلاقے کورنگی میں خاتون کے جھلس کر جاں بحق ہونے اور بیٹا اور بیٹی کے زخمی ہونے کے کیس میں شوہرکے بھائی کو نامزد کردیا گیا۔  

جان بحق خاتون گلشن کے شوہر راشد کی مدعیت میں قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ عوامی کالونی تھانے میں درج مقدمے میں مدعی کے بھائی دلاور کو نامز کیا گیا ہے۔ مدعی کے مطابق میرا اپنے بڑے بھائی دلاور سے گذشتہ 6 ماہ سے گھریلو تنازع چل رہا ہے۔ ماضی میں بھی بڑے بھائی سے کئی مرتبہ لڑائی جھگڑا ہوا۔ پیر کو دکان میں بیٹھا تھا کہ میرا بھائی دلاور پیٹرول کی بوتل لے کر زبردستی میرے گھر میں داخل ہوا۔

مدعی کے مطابق بھائی دلاور نے میری بیوی گلشن پر پیٹرول چھڑکا۔ بیٹی اسما نے بچانے کی کوشش کی تو اس پر بھی پیٹرول چھڑک دیا۔ دلاور نے پیٹرول چھڑکنے کے بعد دونوں کو آگ لگادی۔ اطلاع ملنے پر بیٹا موقع پر پہنچا تھا اور بیچ بچاؤ میں جھلس کر زخمی ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم دلاور فرار ہے جس کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں