ریموٹ کنٹرولڈ ہتھیاروں نے دفاع وطن کو مزید مضبوط بنا دیا

عسکری اصطلاح میں یہ ہتھیار’’ریموٹ کٹرولڈ ویپن اسٹیشن ‘‘کہلاتے ہیں


سید عاصم محمود February 13, 2025

لاہور:

ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے ماہرین نے جدید ترین اور مصنوعی ذہانت کی بنیاد پہ کام کرنیوالے ریموٹ کنٹرولڈ ہتھیار بنا کر دفاع وطن کو مزید مضبوط بنا دیا.

سرحدوں پہ انھیں نصب کرکے جوانوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالے بغیر دشمن، دہشت گردوں اور ڈرون کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا جائے گا.

عسکری اصطلاح میں’’ریموٹ کٹرولڈ ویپن اسٹیشن ‘‘کہلاتے یہ ہتھیار پک اپ، بکتربند گاڑی، ٹینک ، بحری جہاز یا کسی ارضی مقام پہ نصب ہوتے ہیں.

محفوظ مقام پہ بیٹھا چلانے والا جدید کیمونکیشن آلات کی مدد سے یہ ہتھیار چلاتا ہے جو اے آئی کی مدد سے عین ٹارگٹ پہ فائرنگ کر اسے تباہ کرنے پہ قادر ہیں.

’’ڈھال‘‘ نامی پاکستانی ریموٹ کٹرولڈ ویپن اسٹیشن ان ہتھیاروں میں سب سے کارگر اور عمدہ ہے۔

مقبول خبریں