
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک اںصاف کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نا اہلی کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی۔
رپورٹ کے مطابق این اے 175 مظفرگڑھ سے پی ٹی آئی کے ایم این اے جمشید دستی کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی گئی۔
الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف درخواستیں سماعت کےلیے مقرر کردی، جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمیشن 19 فروری کو سماعت کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے جمشید دستی اور درخواست گذاروں کو نوٹسز جاری کردیے۔
رپورٹ کے مطابق جمشید دستی پر مالی سال 2023-24 کے گوشواروں تضاد کا الزام ہے، جمشید دستی کے خلاف امیر اکبر اور زولفقار احمد نے درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔