چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر ینگ کرکٹرز نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی تصاویر اور سیلفیاں بنائیں۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق نیا ناظم آباد کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلنے والے 15 سے زائد ینگ پلیئرز کو پروٹوکول میں ہوٹل لایا گیا۔ ینگ کھلاڑیوں نے کپتان محمد رضوان، بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ وقت گزارا اور گپ شپ کی۔
Wholesome moments
Young cricketers get a chance to meet their heroes in Karachi at the invitation of PCB Chairman Mohsin Naqvi
#3Nations1Trophy pic.twitter.com/gdUcqlNb7H
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 14, 2025
مزید پڑھیں: سہ فریقی کرکٹ سیریز: جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں پاکستان نے کون سے 2 نئے ریکارڈ قائم کیے؟
ینگ کرکٹرز نے قومی کھلاڑیوں سے کرکٹ کے بارے سوالات کیے اور بیٹنگ و بؤلنگ کے بارے ٹپس لیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بچوں کو کرکٹ کے ساتھ تعلیم میں محنت کی تلقین کی۔ ینگ کرکٹرز نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔
ینگ کرکٹرز نے قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کرانے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور سہ ملکی سیریز کے فائنل اور چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔