Thursday, May 29, 2025
spot_img
ہومپاکستانپنجاب میں اٹلی کی طرز پر جدید ڈیری فارمنگ،دودھ اور پنیر کی پیداوار کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

پنجاب میں اٹلی کی طرز پر جدید ڈیری فارمنگ،دودھ اور پنیر کی پیداوار کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور (آئی پی ایس )پنجاب میں اٹلی کی طرز پر جدید ڈیری فارمنگ، دودھ اور پنیر کی پیداوار کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ایک ہزار بھینسوں کا پہلا آزمائشی منصوبہ پاک پتن،مظفرگڑھ اور جھنگ میں شروع ہوگا۔

سینئروزیر مریم اورنگزیب سے اٹلی کے ڈیری کے شعبے کے سرمایہ کار وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک عاشق حسین بھی شرکت تھے۔سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا تھا جامع ڈیری پالیسی جلد تیار ہوجائے گی،ڈیری فارمنگ سے پنجاب میں زرعی انقلاب کی رفتار مزید تیز ہوگی۔منصوبے سے چھوٹے کسان اور خواتین خوشحال ہوں گے ،15ہزارلائیو اسٹاک کارڈز اور 80 ارب روپے کی سبسڈی سے کسان کو فائدہ ہوا۔آسان قیمت پر زرعی مشینوں کی فراہمی سے زراعت فروغ پارہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔