ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک کا پہلا روزہ 2مارچ کو ہوگا

رمضان المبارک کا پہلا روزہ 2مارچ کو ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم:  سپارکو نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

 28 فروری کو شہر کے مختلف علاقوں میں بادلوں کا ڈیرہ ہوگا اور کچھ مقامات پر بارش برسانے کا امکان ہے تاہم ماہرین نے 28 فروری کو چاند نظر آنے کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا۔

ماہر فلکیات عرفان ورک کے مطابق چاند کی رویت کے لیے چاند کی عمر 20 سے 22 گھنٹے ہونی چاہیے تاہم 28 فروری کو چاند کی عمر 12 سے 14 گھنٹے ہوگی، جس کے باعث چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کو بھی آگاہ کر دیا ہے اور چاند کی رویت کے حوالے سے مزید کوئی اعلان متوقع نہیں ہے۔

 
 
 
 

History

Close |

Clear History