آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی


ویب ڈیسک February 25, 2025
علی امین گنڈاپور نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کی—فوٹو: فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبد الغفور کاکڑ نے کی۔ علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔عدالت نے علی امین گنڈاپور کے  ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔کیس کی آئندہ سماعت 6 مارچ کو ہوگی۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی۔

وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے پولیس رپورٹ آج بھی عدالت میں جمع نہ کروائی جا سکی۔ علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج ہے۔

مقبول خبریں