افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ہرا کر چیمپیئنز ٹرافی سے باہر کردیا

بدھ 26 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

آج کا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور افغان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 325 رنز اسکور کیے۔ جبکہ جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 317 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں موجودہ حالات میں پاکستان کی بہترین ٹیم منتخب کی، کوچ عاقب جاوید نے تنقید کو مسترد کردیا

افغانستان کی بیٹنگ

افغانستان کی بیٹنگ لائن شروع میں مشکلات کا شکار دکھائی دی جب 15 کے مجموعی اسکور پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے، تاہم ابراہیم زردان کے وکٹ پر آنے کے بعد ٹیم کو سہارا ملا اور افغان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز اسکور کیے۔

افغانستان کی جانب سے ابراہیم زردان نے 177 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے اپنی اننگز میں 6 چھکے اور 12 چوکے بھی لگائے۔

اس کے علاوہ کپتان حشمت اللہ 40، محمد نبی 40 اور عظمت اللہ عمرزئی نے 41 رنز بنائے، جبکہ رحمان اللہ گرباز 6 اور صدیق اللہ اٹل صرف 4 رنز بنا کر پویلین پوگئے، جبکہ رحمت شاہ نے بھی 4 رنز اسکور کیے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفر آرچر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ لیام لیونگسٹون 2 اور عادل رشید ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

انگلینڈ کی اننگز

انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ 111 گیندوں پر 120 رنز اسکور کرکے نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ بین ڈکٹ اور جوز بٹلر 38، 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کے جیمی اورٹن 32، ہیری بروک 25، فل سالٹ 12، لیام لیونگسٹون 10 اور جیمی اسمتھ نے 9 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمر زئی نے 5، محمد نبی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ فضل حق فاروقی، راشد خان اور گلبدین نائب ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجنے میں کامیاب رہے۔

یاد رہے کہ افغانستان اس نے قبل 2023 میں ایک روزہ ورلڈ کپ کے میچ میں بھی انگلینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

واضح رہے کہ گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل کی ٹکٹ کنفرم کر چکے ہیں جبکہ بنگلہ دیش اور دفاعی چیمپیئن پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں۔ افغانستان کو اب سیمی فائنل میں رسائی کے لیے آسٹریلیا کو شکست دینا ہوگی۔

افغانستان اسکواڈ:

ابراہیم زدران، رحمٰن اللہ گرباز، صدیق اللہ اٹل، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، نور احمد اور فضل حق فاروقی پر مشتمل تھا۔

یہ بھی پڑھیں شعیب اختر نے کپتان محمد رضوان کو ’ایب نارمل‘ کہہ دیا؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

انگلینڈ اسکواڈ

جوز بٹلر نے بریڈن کارسی کی جگہ جیمی اوورٹن کو سیم بولنگ آل راؤنڈر کے طور پر پلیئن الیون میں شامل کیا ہے۔ انگلش ٹیم فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیمی اسمتھ، جوئے روٹ، ہیری بروک، جوز بٹلر، لیام لیونگسٹن، جیمی اورٹن، جوفرا آرچر، عادل رشید اور مارک ووڈ پر مشتمل تھا۔

ابراہیم زردان کی انگلینڈ کے خلاف شاندار اننگز، کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے

آج کے میچ کی اہم بات یہ تھی کہ افغانستان کے بیٹر ابراہیم زردان نے کئی اہم ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔

ابراہیم زردان کی 177 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت افغان ٹیم نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 326 رنز کا ہدف دیا۔

ابراہیم زردان افغان ٹیم کے جارح مزاج بیٹر ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف اننگز میں 146 گیندوں پر 177 رنز اسکور کیے۔ ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 12 چوکے بھی شامل تھے۔

ابراہیم زردان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں سینچری اسکور کرنے والے پہلے افغان بیٹر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے ورلڈ کپ میں بھی پہلے افغان کھلاڑی کی حیثیت سے سینچری اسکور کی تھی۔

ابراہیم زردان نے 177 رنز کی اننگز کھیل کر افغانستان کی جانب سے سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بیٹر کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

اس کے علاقہ افغان بیٹر اب تک چیمپیئنز ٹرافی کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز انگلش بیٹر بین ڈکٹ کے پاس تھا جنہوں نے اسی ایونٹ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 166 رنز بنائے تھے۔

ابراہیم زردان نے 177 رنز کی اننگز کھیل کر آئی سی سی ون ڈے ایونٹس میں بڑا اسکور بنانے والے ایشن بیٹرز میں لیجنڈ بھارتی بیٹر کپل دیو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اگر مگر کا کھیل ختم، نیوزی لینڈ کی جیت کے ساتھ پاکستان کا چیمپیئنز ٹرافی میں سفر تمام

واضح رہے کہ کپل دیو نے 1983 کے ورلڈ کپ میں 175 رنز اسکور کیے تھے۔ اس فہرست میں پہلا نمبر ساروو گنگولی کا ہے جنہوں نے 1999 کے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف 183 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp