توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بھی اڈیالہ جیل نہیں ہوئی، وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری


عمران اصغر February 26, 2025
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی—فوٹو: فائل

راولپنڈی:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے وکلا کو راولپنڈی اسپیشل عدالت کے عملے نے آگاہ کردیا ہے کہ توشہ خانہ ٹو اور 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بھی اڈیالہ جیل نہیں ہوئی اورابھی آگاہ کیا گیا ہے کل توشہ خانہ 2 کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت نہیں ہو گی۔

قبل ازیں گزشتہ روز عدالتی عملے نے آگاہ کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی۔

مقبول خبریں

رائے

کون ہارا کون جیتا

Jul 24, 2025 01:30 AM |

کرایہ

Jul 24, 2025 01:23 AM |

پیسہ پیسہ کرکے!!

Jul 24, 2025 01:14 AM |