اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر کے بینکوں میں رمضان کے لیے تبدیل شدہ کاروباری اور دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا ہے۔
رمضان کے دوران ملازمین اور صارفین کی سہولت کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں دفتری اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: سندھ میں ماہ رمضان کے دوران عدالتی اوقات کار میں تبدیلی کا شیڈول جاری
اعلامیے کے مطابق بینکوں میں پیر سے جمعرات تک صبح 09:00 بجے سے شام 03:00 بجے تک بلا کسی وقفے کے کام جاری رہے گا جبکہ جمعہ کے دن صبح 09:00 بجے سے 12:30 بجے تک دفتری امور نمٹائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اس اوقات کار پر ملک کے دیگر بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائکرو فنانس بینکس بھی کاربند رہیں گے۔