حکومت سے مذاکرات کامیاب، پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

وفاقی وزیر نے ایرانی آئل کی اسمگلنگ کو بند کروانے کے لیے یقین دہانی کروائی ہے، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن


ویب ڈیسک March 03, 2025
حکومت کو چاہیے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو سالانہ بنیادوں پر طے کرے۔ اس طریقے سے ملکی معیشت مستحکم ہو گی. فوٹو:فائل

اسلام آباد:

حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ  سیکرٹری پیٹرولیم سے  مذاکرات ہوئے ہیں جو کامیاب ہوگئے، وفاقی وزیر  نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ڈی ریگولیشن سے ہمارے مارجن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایرانی آئل کی اسمگلنگ کو بند کروانے کے لیے وفاقی وزیر نے یقین دہانی کروائی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے وزیر پیٹرولیم بات چیت کریں گے۔

مقبول خبریں