الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہوگیا، بیرسٹر گوہر

منگل 4 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے انٹرا پارٹی الیکشن کروائے اس کے  باوجود انہیں سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمے داری نبھانے میں ناکام ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سیاسی قوتیں کمزور ہیں اس لیے اسٹیبلشمنٹ سر پہ سوار ہے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی نے شکایت کی کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے بھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ روکا ہوا ہے حالانکہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر ہمارے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے والی سیاسی جماعتوں کو سرٹیفکیٹ مل گئے، لیکن ہمیں تاحال سرٹیفکیٹ سے محروم رکھا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp