جب پریانکا چوپڑا نے مقابلہ حسن میں نازیبا لباس پہننے سے صاف انکار کیا

مس ورلڈ کے مقابلے میں پریانکا چوپڑا کو سوئمنگ کا ٹو پیس لباس پہننے کو کہا گیا تھا


ویب ڈیسک March 05, 2025
پریانکا چوپڑا کو ٹو پیش سوئمنگ ڈریس پہننے کو کہا گیا تھا

سابق مس ورلڈ اور بھارتی اداکارہ کی والدہ مدھو نے ماضی کو یادوں کو تازہ کرتے ہوئے ہیں دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی والدہ مدھو نے کہا کہ ان کی بیٹی نے اپنی وقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ اپنا کیریئر بنایا ہے۔ جس پر مجھے فخر ہے۔

پریانکا کی والدہ نے کہا کہ میری بیٹی نے ہر جگہ اپنی حدوں کو برقرار رکھا، پھر چاہے وہ کوئی فوٹو شوٹ ہو یا عالمی سطح کا مقابلہ حسن۔

اداکارہ کی والدہ نے بتایا کہ جب مس ورلڈ کے مقابے کے تیسرے راؤنڈ میں سوئمنگ سوٹ پہننے کو کہا گیا تو پریانکا نے انکار کردیا تھا۔

پریانکا نے کہا تھا وہ اس دو پیس سوٹ میں خود کو کمفرٹیبل محسوس نہیں کر پائیں گی جس پر تنظیم نے اس فیصلے کا احترام کیا تھا۔

مدھو چوپڑا نے مزید بتایا کہ پریانکا کا رول ماڈل سابق مس یونیورس سشمیتا سین تھیں اور انھیں دیکھ کر ہی پریانکا نے مقابلہ حسن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

پریانکا کی والدہ نے بتایا کہ میری بیٹی کو مس انڈیا لارا دتہ نے بھی بہت مدد کی۔ اس نے ہی پریانکا کو چادر اوڑھنا، چلنا، اور خود میک اپ کرنا سیکھایا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پریانکا اور لارا نے 2003 کی فلم انداز کے ساتھ اپنی فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا جس میں اکشے کمار بھی شامل تھے۔

 

مقبول خبریں