ویب ڈیسک: یورپی ممالک میں مقیم پاکستانی شہریوں کو نیشنل آئیڈنٹی کارڈ فار اوورسیز پاکستانی (NICOP) کے اجرا کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے رجوع کرنا ہوگا۔
NICOP حاصل کرنے کے لئے قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر پر جا کر درخواست دینا ہوگی، آپ کی تصویر، فنگر پرنٹس اور دستخط لیے جائیں گے، نادرا کی پاک آئیڈینٹٹی ویب سروس (nadra.gov.pk) یا موبائل ایپ کے ذریعے بھی درخواست دی جا سکتی ہے۔
درکار دستاویزات:پرانا NICOP یا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC)
پاسپورٹ کی کاپی: یورپی ملک کا رہائشی یا ورک پرمٹ ثبوت، دیگر ضروری دستاویزات (شادی شدہ افراد کے لیے نکاح نامہ، بچوں کے لیے برتھ سرٹیفکیٹ وغیرہ)
فیس اور پروسیسنگ کا وقت: فیس کا انحصار درخواست کی نوعیت (نئی، تجدید، ترمیم) اور ترجیح (نارمل، ارجنٹ، ایگزیکٹو) پر ہوتا ہے۔
نادرا NICOP ان پاکستانی شہریوں کے لیے لازمی ہے جو بیرون ملک سفر کرنے یا کسی غیر ملکی ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
NICOP کیوں ضروری ہے؟
✔ پاکستانی شہری NICOP کے ذریعے بغیر ویزا کے پاکستان آ جا سکتے ہیں۔
✔ یورپ سمیت دیگر ممالک میں قانونی رہائش اور شناخت کے لیے ضروری ہے۔
✔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بینک اکاؤنٹ کھلوانے اور پاکستان میں جائیداد کی خرید و فروخت کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
✔ جو پاکستانی دوہری شہریت رکھتے ہیں، وہ NICOP کے ذریعے پاکستان میں اپنی شناخت برقرار رکھ سکتے ہیں۔
NICOP کے بغیر ممکنہ مسائل:
1-پاکستان آمد پر ویزا درکار ہوگا
2-قانونی اور سفری پیچیدگیاں
3- پاکستان میں جائیداد اور بینکنگ امور میں مشکلات
نادرا NICOP کے لیے درخواست دینے کی فیس: نارمل پروسیسنگ کے لیے 11,340 روپے، ارجنٹ فیس 16,589 روپے، ایگزیکٹو فیس 21,820 روپے ہے۔
نئے اسمارٹ NICOP کی فیس: نارمل فیس $39 (پاکستانی 10921 روپے )، ارجنٹ فیس $57 (پاکستانی 15962 روپے)، ایگزیکٹو فیس $75 (21003 روپے) مقرر کی گئی ہے۔