او آئی سی کونسل وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس آج جدہ میں ہوگا، اسحاق ڈار شرکت کرینگے

اجلاس ان کیمرا ہوگا نشر نہیں کیا جائیگا، بعدازاں مقررین خطابات کریں گے، فلسطینیوں کی بے دخلی کا معاملہ زیر بحث آئے گا


ویب ڈیسک March 07, 2025

او آئی سی کونسل برائے وزرائے خارجہ غیر معمولی اجلاس آج  جدہ سعودی عرب میں منعقد ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق او آئی سی کونسل برائے وزرائے خارجہ غیر معمولی اجلاس ان کیمرہ / کلوز سیشن ہوگا جس کے باعث وہ لائیو نشر نہیں کیا جائے گا، اجلاس شروع ہونے کے ایک گھنٹہ بعد اراکین کے خطابات کا سلسلہ شروع ہوگا۔

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کریں گے، اسحاق ڈار کے او آئی سی کونسل برائے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کی ریکارڈنگ پی ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل غیر معمولی اجلاس فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال، اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی بحران پر منعقد ہو رہا ہے۔

اجلاس میں فلسطینیوں کو ان کے آبائی وطن سے بے دخل کرنے کی غیر قانونی اور غیر اخلاقی تجاویز کے خلاف بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

کانفرنس میں نائب وزیراعظم فلسطینی عوام اور ان کے جائز مؤقف کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں