لیجنڈری اداکارہ وجنتی مالا انتقال کرگئیں؟ بیٹے کا بیان سامنے آگیا

عہد ساز اداکارہ وجنتی مالا نے بھارتی فلم انڈسٹری کو ناگن اور دیواداس جیسی کامیاب فلمیں دیں


ویب ڈیسک March 07, 2025

بھارتی فلم انڈسٹری کی عہد ساز اداکارہ 91 سالہ وجنتی مالا کے انتقال کی خبروں پر ان کے مداح پریشان ہوگئے تھے تاہم اب اداکارہ کے بیٹے کا بیان سامنے آگیا۔

صرف 16 سالہ کی عمر میں فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی وجنتی مالا کو 1954 میں فلم ناگن نے شہرت کی بلندی پر پہنچا دیا تھا۔

اگلے ہی برس یعنی 1955 کی فلم ’’دیو داس‘‘ میں وجنتی مالا نے چندرا مکھی کا کردار ادا کیا جو امر ہوگیا اور آج بھی مداض اس کے سحر میں مبتلا ہیں۔

گزشتہ برس ہی وجنتی مالا کو بھارت کا دوسرا اعلیٰ ترین سویلین اعزاز پدما وبھوشن ملا تھا۔ انھوں نے فلم سنگم، جویل تھیف، آمرا پالی، گنوار اور متعدد ہٹ فلموں میں کام کیا۔

وجنتی مالا کی اچانک موت کی خبروں نے مداحوں کو غم زدہ کردیا تھا تاہم ان بیٹے نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں۔

اداکارہ اور رقاصہ وجنتی مالا کے بیٹے نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ بغیر تصدیق کیے کوئی خبر چلانے سے گریز کریں۔ ایسی خبریں اہل خانہ پر قیامت پر بن ٹوٹتی ہیں۔

 

مقبول خبریں