قومی کر کٹرز محمد رضوان، بابر اعظم اور نسیم شاہ ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ ہو نے کے بعد عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب چلے گئے ہیں۔ تینوں کھلاڑی ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔
مزید پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ: قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں، بیٹنگ کوچ اور ٹی20 کپتان بھی تبدیل
عمرہ ادائیگی کے بعد تینوں کھلاڑیوں نے دورہ نیوزی لینڈ پر جانا ہے۔ بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ صرف ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پہلے ٹی20 اسکواڈ جائے گا۔ ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑی بعد میں نیوزی لینڈ جائیں گے۔
مزید پڑھیں: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بابراعظم اور صائم ایوب کے لیے اعزاز
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی20 میچز کی سیریز 16 مارچ سے 26 مارچ تک کھیلی جائے گی۔ 3 ون ڈے میچز 29 مارچ، 2 اپریل اور آخری میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔