
ناظم آباد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب شہری نے ڈکیتی مزاحمر پر فائرنگ کرکے دو ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا، پولیس نے نعشیں اسپتال منتقل کردیں، جبکہ مقدمہ کا اندراج کیا جارہا ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق ناظم آباد کی حدود بالمقابل میٹرک بورڈ آفس دانش نامی شہری نے دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے 2 ڈکیتوں کو ہلاک کردیا۔
ہلاک ڈکیتوں کے قبضے سے اسلحہ ملا ہے جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ ہلاک ڈکیتوں کی نعشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق شہری کی مدعیت میں ضابطے کی کاروائی مکمّل کرکے مقدمہ کا اندراج کیا جارہا ہے۔