ثانیہ نشتر کا سینیٹ سے استعفیٰ منظور

پیر 10 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا جو اب منظور کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے استعفے کی منظور دے دی جبکہ سینیٹ سیکریٹریٹ نے ثانیہ نشتر کی نشست کو خالی قرار دے دیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ایس ی پی) کو آگاہ کر دیا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ثانیہ نشتر 30 اکتوبر 2024 کو ایوان بالا کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔

مزید پڑھیے: ڈاکٹر ثانیہ نشتر گلوبل ویکسین الائنس ’گاوی‘ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر

ثانیہ نشتر نے جنیوا میں بین الاقوامی ادارے میں ملازمت کے باعث استعفیٰ دیا تھا۔ وہ ثانیہ نشتر خیبرپختونخوا سے 2021 میں سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp