لاہور میں سمن آباد بس اسٹاپ پر خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق خاتون نے 15 ایمرجنسی پر کال کر کے ملزم کے خلاف شکایت کی تھی۔
گرفتار ملزم پہلے بھی ایسی حرکات میں ملوث تھا۔
چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تاریخی دورۂ جاپان کے تمام انتظامات حتمی طور پر مکمل کر لیے گئے ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں، وفاق اور صوبائی حکومت کو مل کر کام کرنا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بونیر کے ارکان اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے، ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں، ہیلی کاپٹر سروس کا مطالبہ کیا ہے، دو مقامات پر ریسکیو خدمات انجام دیں گے۔
صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع طوفانی بارش، کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کی زد میں ہیں۔
چارسدہ میں دریائے سوات میں منڈا کے مقام پر 12 افراد دریا میں پھنس گئے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر ڈیٹا جاری کر دیا۔
موسم خراب ہونے کی وجہ سے آج گلگت ایئرپورٹ کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ نقصان ضلع بونیر میں ہوا۔ بونیر، باجوڑ، مانسہرہ اور بٹگرام آفت زدہ اضلاع قرار دے دیے گئے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کے مطابق نیل بند گاؤں ضلع بٹگرام اور مانسہرہ کی سرحد پر واقع ہے جہاں گزشتہ رات کلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔
رواں سال مون سون کے دوران طوفانی بارشوں کے پیشِ نظر صوبہ خیبر پختون خوا میں دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے بھی جعفر ایکسپریس آج شام شیڈول کے مطابق کوئٹہ پہنچے گی۔
ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر 30 سے زائد مکانات، دکانیں اور دیگر املاک تباہ ہوگئیں
راولپنڈی میں تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو جاں بحق ہوگئی۔
تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت کی آواز اٹھائی۔
ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی میں 6 افراد سوار تھے جن میں سے 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔