سپریم کورٹ میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف

مقدمات اور درخواستیں اب آن لائن بھی جمع کروائی جا سکیں گی


ویب ڈیسک March 14, 2025

اسلام آباد:

سپریم کورٹ میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا، مقدمات اور درخواستیں اب آن لائن بھی جمع کروائی جا سکیں گی۔

عدالت عظمیٰ سے جاری اعلامیے کے مطابق 17 مارچ 2025 سے سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل فائلنگ کا آغاز ہوگا۔

آن لائن دائر مقدمات کی فوری سماعت اور 15 دن میں شنوائی ہوگی، سپریم کورٹ میں ای فائلنگ سے عدالتی نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف محکموں میں ای فائلنگ کا نظام رفتہ رفتہ متعارف کرویا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں