سابق قومی کرکٹرز کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس پر چوری کی بڑی واردات ہوئی ہے، چور دن دہاڑے 5 لاکھ روپے مالیت کا سولر پینل چوری کرکے فرار ہوگئے۔
چوری کا واقعہ لاہور کے تھانہ ہیر کے علاقے میں پیش آیا ہے، چور مرکزی دروازے کا کنڈا توڑ کر فارم ہاؤس میں داخل ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فری سولر منصوبے کا افتتاح، کن لوگوں کو مفت سولر ملیں گے؟
رپورٹ کے مطابق کامران اکمل کے والد نے کہاکہ ابھی کل ہی 5 لاکھ روپے مالیت کا سولر سسٹم لگوایا تھا جو آج چور لے کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق چوری کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے بعد تفتیش کا عمل جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے تھے، ملزمان کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ذرائع سے مدد لی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں سولر پینل فنانسنگ اسکیم کو آسان تر بنایا جائے، مریم نواز کے احکامات
ایس پی کینٹ اویس شفیق نے میڈیا کو بتایا کہ ایس ڈی پی او برکی غلام دستگیر کو ہدایت کی گئی ہے کہ فی الفور ملزمان کو گرفتار کیا جائے، ہم جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔