غزہ میں بچوں کے قتل عام پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ کا موقف سامنے آگیا

جمعرات 20 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے خلاف بول پڑیں۔

سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے جمائمہ کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر کو جب 36 اسرائیلی بچوں کے قتل کی  دنیا بھر کے رہنماؤں نے  شدید مذمت کی، اس پر فلمیں بنائی گئیں تاکہ یہ واقعہ کبھی نہ بھولے۔

 لیکن 18 مارچ کو جب 130 فلسطینی بچوں کا نیند کی حالت میں قتلِ عام کر دیا گیا، یہ خبر بھی میڈیا میں نہیں آئی۔ یہ محض غزہ میں ایک اور معمول دن تھا۔

جمائما گولڈ سمتھ ان دنوں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف بیان کردہ پوسٹوں کو باقاعدگی سے ری پوسٹ کرتی ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے یونیسیف کی ایک پوسٹ کو شیئر کیا تھا جس میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے ہونے والی تباہی کو خوفناک قرار دیا گیا تھا۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے جس پوسٹ کو شیئر کیا اس میں یونیسف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے بتایا کہ غزہ پر تازہ حملوں میں 130 بچوں سمیت سے سیکڑوں افراد جان سے گئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی جمائما اسرائیل کے اکتوبر 2023 سے جاری غزہ پر وحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی آئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مذہبی اور مسلکی رواداری کے فروغ کے لیے علما کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، علامہ طاہر اشرفی

وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں انکشاف

نسیم شاہ اور وسیم جونیئر کی فٹنس میں بہتری، بنگلہ دیش سیریز میں شرکت کے امکانات روشن، عاقب جاوید

گیس بحران کے باوجود حکومت کا 30 ہزار نئے گھریلو کنکشنز دینے پر غور

کراچی: لیاری میں 107 مخدوش عمارتیں، 22 انتہائی حساس قرار، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ

ویڈیو

ہڈیوں سے بنے منفرد شہکار، فنکار کا انوکھا فن

 اسکردو کے برف پوش پہاڑوں میں ریت کا سمندر، سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ

علی امین کے خلاف عدم اعتماد کی تیاری : نمبر گیم پوری، خواجہ آصف نے اپنی حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا

کالم / تجزیہ

آپ ڈینگی، ہیپاٹائٹس سی، چیچک اور ایڈز وائرس کو مانتے ہیں، تو پھر۔۔۔

بس اب بہت ہوگئی

بچوں کوکتابیں کیسے پڑھائی جائیں؟