Saturday, May 31, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزتربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی، بجلی کی پیداوار میں مزید کمی

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی، بجلی کی پیداوار میں مزید کمی

صوابی: تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پرپہنچ گئی ، تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں مزید کمی آگئی۔

تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 17 ہزار 300 کیوسک جبکہ اخراج بھی 17300کیوسک ہے ،تربیلا ڈیم کا واٹر لیول بدستور ڈیڈ لیول 1402فٹ پر ہے۔

موجودہ صورتحال کے باعث تربیلا بجلی گھر کے17 یونٹس میں سے 12 پیداواری یونٹس بند ہو گئے ، تربیلا بجلی گھر کے 5 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، 5500 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ اسٹیشن کو فراہم ہو رہی ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔