Friday, May 30, 2025
spot_img
ہومپاکستانعیدالفطر پر عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری

عیدالفطر پر عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری

اسلام آباد:وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے عیدالفطر کے لیے عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیا۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے عوام کے لیے عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

پہلی اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی کینٹ سے براستہ ملتان، ساہیوال اور لاہور روانہ ہوگی، دوسری اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی، جبکہ تیسری اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو لاہور سے براستہ ملتان اور کراچی روانہ ہوگی۔

چوتھی اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو کراچی سے راولپنڈی روانہ ہوگی جبکہ پانچویں اسپیشل ٹرین 28 مارچ کو کراچی کینٹ سے براستہ ملتان اور لاہور روانہ ہوگی۔

تمام ٹرینیں اکانومی، اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرڈ کلاس پر مشتمل ہوں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔