ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھٹو کی برسی؛ پاکستان کو رول ماڈل مسلم ملک بنائیں گے

City42, Zulfiqar Ali Bhutto, Bilawal Bhutto Zardari, X post, Bhutto shaheed's anniversary
کیپشن:  ذوالفقارعلی بھٹو  شہید کی 46 ویں برسی آج منائی جارہی ہے ۔ انہیں 4 اپریل 1979 کو علی الصبح راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ایک متنازعہ قتل کیس میں انتہائی نقاص سماعت کے نتیجہ میں سنائی گئی انتہائی متنازعہ سزا پر نام نہاد عملدرآمد کرنے کے نام پر پھانسی دی گئی تھی، پاکستان کے عوام، قانون دانوں اور تاریخ کے سٹوڈنٹس نے ہمیشہ اس پھانسی کو عدالتی قتل قرار دیا اور  2024 میں پاکستان کی سپریم کورٹ نے بھی اپنے تاریخی فیصلہ میں اس عمل کو عدالتی قتل ہی قرار دے کر تاریخ کی درستگی کر دی۔ جس ڈکٹیٹر کی طالع آزمائی  کی ہوس نے بھتو کو تختہِ دار پر شہید کیا اس کا اب نام کوئی نہیں لیتا لیکن زیڈ اے بھٹو کا نام اب بھی آب و تاب کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کے ایک درخشاں باب کا عنوان ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے، ہم مل کر پاکستان کو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے غیر متزلزل عزم سے رہنمائی لیتے ہوئے ایک رول ماڈل مسلم ملک بنائیں گے۔

سوشل پلیٹ فارم ایکس پر بلاول بھٹو نے  قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر اپنی خصوصی پوسٹ میں لکھا،  عدالت نے 45 برس بعد اعتراف کیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا، جیت ہمیشہ سچائی کی ہوتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ 46 سال قبل آج کے دن شہید ذوالفقار علی بھٹو کو رات کے اندھیروں میں جعلی مقدمے میں پھانسی دی گئی، جبکہ دورانِ ٹرائل انصاف کے تقاضوں تک کو پورا نہیں کیا گیا جسں کا اعتراف 45 سال کے بعد سپریم کورٹ نے بھی کیا جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جیت ہمیشہ سچائی کی ہوتی ہے۔

 
بلاول نے مزید لکھا،   شہید ذوالفقار علی بھٹو وہ عہد ساز شخصیت ہیں، جو سیاست کو محلات سے نکال کر ملک کی عوام کے درمیان لائے، طاقت کا سر چشمہ عوام کو بنایا اور ایک جمہوری پاکستان کے لیے ان کے وژن اور قربانی کی کوئی مثال نہیں ملتی، ملک کے متفقہ آئین کی تشکیل سے لے کر جوہری پروگرام اور زرعی و صنعتی اصلاحات قائدِ عوام کے تحائف ہیں۔

 
بلاول بھٹو نے پاکستان کو امتِ مسلمہ کا رول ماڈل بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ آئیں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 46 ویں یومِ شہادت کے موقع پر یہ عہد کریں کہ ہم مل کر پاکستان کو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے غیر متزلزل عزم سے رہنمائی لیتے ہوئے ایک رول ماڈل مسلم ملک بنائیں گے۔

تاریخ کی درستگی

 ذوالفقارعلی بھٹو  شہید کی 46 ویں برسی آج منائی جارہی ہے ۔ انہیں 4 اپریل 1979 کو علی الصبح راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ایک متنازعہ قتل کیس میں انتہائی نقاص سماعت کے نتیجہ میں سنائی گئی انتہائی متنازعہ سزا پر نام نہاد عملدرآمد کرنے کے نام پر پھانسی دی گئی تھی، پاکستان کے عوام، قانون دانوں اور تاریخ کے سٹوڈنٹس نے ہمیشہ اس پھانسی کو عدالتی قتل قرار دیا اور  2024 میں پاکستان کی سپریم کورٹ نے بھی اپنے تاریخی فیصلہ میں اس عمل کو عدالتی قتل ہی قرار دے کر تاریخ کی درستگی کر دی۔ جس ڈکٹیٹر کی طالع آزمائی  کی ہوس نے بھتو کو تختہِ دار پر شہید کیا اس کا اب نام کوئی نہیں لیتا لیکن زیڈ اے بھٹو کا نام اب بھی آب و تاب کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کے ایک درخشاں باب کا عنوان ہے۔

History

Close |

Clear History