کراچی ایئرپورٹ پر ٹورنٹوجانے والے ایک مسافر سے 2 کروڑ سے زائد مالیت کی مختلف کرنسیاں برآمد کرلی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی برآمد
اے ایس ایف کے مطابق مسافر سے 70 ہزارامریکی ڈالر، 2200 کنیڈین ڈالر اورایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے برآمد کیے گئے۔
ٹورنٹو جانے والے مسافر عرفان الحق کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔