Sunday, May 25, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ بیلاس روس روانہ ، متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ بیلاس روس روانہ ، متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کا امکان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو اپنے وفد کے ہمراہ بیلاروس روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے بھائی نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب، اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی وفد میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور بیلاروس کے صدر لوکا شینکو کے درمیان باضابطہ مذاکرات کل ہوں گے، اس دوران متعدد معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بیلاروس کے صدر لوکا شینکو وزیراعظم شہبازشریف کو عشائیہ دیں گے۔

وفد میں اطلاعات، تجارت، اور مواصلات کے وزرا کے علاوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔ اس اہم دورے کے دوران پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔