• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: اسلحے کی نمائش پر پولیس و رینجرز کو گرفتاری کا اختیار مل گیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سندھ حکومت نے اسلحے کی نمائش پر پولیس اور رینجرز کو گرفتاری کا اختیار دے دیا۔

کراچی میں پریس کانفرسن کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گاڑی میں لائسنس والا اسلحہ اپنی حفاظت کے لیے رکھ سکتے ہیں مگر اسلحے کی نمائش نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اسلحے کی نمائش پر پولیس اور رینجرز کو گرفتاری کا اختیار دے دیا ہے۔

شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ صحافی  اللّٰہ ڈنو شر کے قاتلوں کو 2 روز میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لیگی رہنما کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ عرفان صدیقی صاحب کو آئین پڑھنا چاہیے، وہ لوگوں کے مینڈیٹ کا مذاق نہ اڑائیں، عرفان صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی نہروں کی مخالفت نہیں کی، ہمارا مؤقف واضح ہے کہ کینال بننے نہیں دیں گے۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں لیکن عرفان صدیقی کو ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید