حکومت کاشتکاروں کو گندم کی پوری قیمت دے، ہم عوام کے اتحادی: گورنر 

لاہور (نیوز رپورٹر) حکومت کاشتکاروں کو گندم کی پوری قیمت دے۔پیپلز پارٹی ن لیگ کی اتحادی نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کی اتحادی ہے۔ ملکی سلامتی میں علماء مشائخ کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار  سردار سلیم حیدر نے گورنر ہائوس لاہور میںعلماء مشائخ، اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ گورنر پنجاب  نے کہا کہ پنجاب کا گورنر ضرور ہوں لیکن پیپلز پارٹی کا جیالا پہلے ہوں۔ پارٹی کے جیالے اور کارکن سیالکوٹ پی پی 52 کے ضمنی انتخابات کی تیاری کریں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ سیالکوٹ کے پی پی 52 میں پیپلز پارٹی ضمنی انتخابات میں اپنا لوہا منوائے گی۔ اْنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری مفاہمت کی سیاست اور مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔ پی ٹی آئی ہو یا ن لیگ پیپلز پارٹی کسی کو بھی سپیس نہیں دے گی۔ گلی گلی محلے محلے جا کر پیپلز پارٹی کی کمپین کروں گا۔ پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی۔ بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا میرا مشن ہے۔

ای پیپر دی نیشن

حج 2025... جو میں نے دیکھا۔۔۔

واصف امین ملک/گمان پاکستان کے حوالے سے کوئی بری خبر ہو تو ہمارا میڈیا لہک لہک کر بیان کرتا ہے بلکہ یوں کہئے گویا  مردوں کو ...

History

Close |

Clear History