مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملہ کے بعد دونوں طرف وادی کے لوگ پریشان ہیں۔
صدر آزاد کشمیر سمیت تمام سیاسی وسماجی حلقوں نے سیاحوں کی قتل کی شدید مذمت کی، اور بھارت کی طرف سے سیاحوں کے قتل کا الزام پاکستان پر عائد کرنے کو پروپیگنڈا قرار دیا۔
کوٹلی سمیت مختلف شہروں میں عوام الناس نے سیاحوں کی ہلاکت کی مذمت کی اور بھارتی طرزعمل کے خلاف مظاہروں کا اعلان کردیا ہے۔