ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی ’بلٹ ٹرین‘ چلانے کا فیصلہ

لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی ’بلٹ ٹرین‘ چلانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد:وزیر اعلیٰ مریم نواز کا لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز ترین 'بلٹ ٹرین' چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق  لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی بلٹ ٹرین سوا دو سے اڑھائی گھنٹے میں فاصلہ طے کرے گی،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی صدارت میں پہلا اجلاس ہوا جس میں مریم اورنگزیب نےمنصوبےکی فیزیبلٹی،ٹائم لائن کی تیاری کیلئےورکنگ گروپ بنادیا۔

ورکنگ گروپ میں صوبائی وزیرٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبرخان ،مشیروزیراعلیٰ پنجاب شاہدتارڑ،چیئرمین ریلوےسی ای اوریلوےبھی ورکنگ گروپ میں شامل ہیں،مریم اورنگزیب ورکنگ گروپ کی تجاویز آئندہ ہفتے وزیراعلیٰ کو پیش کریں گی۔

 بریفنگ دی گئی کہ نئے ریل روٹس کی نشاندہی کی جائے گی، ریلوے حکام کی ریل نیٹ ورک اور پٹڑی سے متعلق اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

لاہور اور راولپنڈی کے ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن بھی پلان میں شامل ہے۔


 

History

Close |

Clear History