Search
Close this search box.
جمعرات ,19 جون ,2025ء

بانی پی ٹی آئی کا انسٹاگرام پر فالوورز کا نیا ریکارڈ قائم ،فالوؤرز کی تعداد کتنی ؟ جانئے

بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے انسٹاگرام پر فارلوورز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی ہے، وہ اس پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے سیاستدان ہیں۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 1 کروڑ تک پہنچ گئی، اور اس ہندسے پر پہنچنے والے وہ پہلے پاکستانی سیاستدان ہیں۔

عمران خان کے اگر انسٹا اکائونٹ پر ایک نظر دوڑائی جائے تو وہ صرف ایک اکائونٹ کو فالوو کر رہے ہیں جو ان کی جماعت پی ٹی آئی کا آفیشل اکائونٹ ہے۔دوسری جانب عمران خان کے اکائونٹ سے تاحال 15 ہزار691 پوسٹس شیئر کی جا چکی ہیں۔

فالوورز کی اس دوڑ میں دیکھا جائے تو موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کے انسٹاگرام اکانٹ سمیت دیگر سیاستدانوں کے اکائونٹس پر فالوورز کی تعداد ایک ملین سے بھی کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں