سٹی42: ہِیٹ ویو کی زد میں آئے ہوئے شہروں میں آج شام ابرِ رحمت برس پڑا۔ تیز ہوا کے ساتھ بارش نے نبہت سے علاقوں کو بجلی سے محروم کر کے موسم میں اچانک خوشگوار تبدیلی سے محظوظ ہوتے شہریوں کا مزا کرکرا کر ڈالا۔
اسلام آباد ور راولپنڈی میں آج شام بارش برس رہی ہے۔ اس بارش سے ایک طرف تو پورے ایک ہفتے سے پڑ رہی گرمی آناً فاناً تحیلی ہو گئی، دوسری طرف بہت سے علاقوں میں بجلی کی سپلائی درہم برہم ہو گئی اور بہت سے علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آئیس کو ریجن کے دو شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی سرکل میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے نتیجہ مین بجلی فراہم کرنے والے متعدد 11 کے وی فیڈرز پر فالٹ آ گیا اور فیدر ٹرِپ کر گئے جس کے سبب بہت سے علاقے اس وقت بجلی سے محروم ہیں۔
باررش کے سبب بجلی بند ہو جانے کے واقعات پیر سوہاوہ سپریم کورٹ جی ایٹ مرکز علی پور میرا جعفر ، بنی گالا، یو سی روڈ ،سیہام، محمدی چوک، نیو مل پور، رینج روڈ ، امارات فیڈرز سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
گرجا گھر 1، ہمک ٹاؤن۔ جی ایٹ ٹو ، سنگجانی فیڈرز پر بھی بجلی کی فراہمی بند ہوئی۔
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو محمد نعیم جان نے اپنی فیلڈ فارمیشنز کو متاثرہ علاقوں کی بجلی جلد بحال کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، لیکن متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ مینولز کے مطابق بارش رکنے کے بعد ہی بجلی کی بحالی کے لئے کام شروع کیا جاتا ہے تاہم کچھ ہائی پروفائل ایریاز میں بجلی کی فوری فراہمی کے لئے ٹیمیں ترجیحی بنیادوں پر فالٹ تلاش کر کے بجلی بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
ہری پور میں بادلوں نے دن کو رات میں بدل دیا، بجلی کا بریک ڈاؤن
غیر معمولی کالی گھٹاؤں نے ہری پور شہر میں دن کے اجالے کو رات کے گہرے اندھیرے میں بدل ڈالا۔ بازاروں میں روزمرہ کاموں میں مصروف شہری اس اچانک کایا کلپ سے حیران ہو گئے۔
چند ہی لمحوں میں تیز بارش برسنے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے جل تھل ایک ہو گیا۔ تیز ہواوں اور بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا لیکن اس کے ساتھ ہی شدید اندھی طوفان کے باعث بجلی کا۔نظام درہم۔برہم ہو گیا۔ شہر بھر میں بجلی منقطع وہ گئی۔
ایبٹ آباد میں بھی تھنڈر سٹرام کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ بارش کے دوران شدید گرج چمک ہوئی اور بادل گرجنے کی آواز مسلسل آتی رہی۔ بارش سے موسم خوشگوار وہ گیا۔
ایبٹ آباد کے بلند پہاڑی سیاحتی مقامات گلیات اور ٹھنڈیانی میں بھی طوفانی ہوائوں کے ساتھ بارش جاری ہے۔ بعض علاقوں میں اس تھنڈر سٹارم سے نقصانات کا خدشہ ہے ۔
ہری پور اپ ڈیٹ
ہری پور میں خوفناک آندھی و طوفان نے تباہی مچا دی
تتیز اندھی کے باعث مختلف مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔
مکانوں کی چھتیں بجلی کے پول درخت شدید طوفان نے اکھاڑ دیے۔
طوفان کے باعث خان پور سے ٹیکسلا جانے والے رقڈ پر جگہ جگہ درخت گرنے سے خان پور ٹیکسلا روڈ جگہ جگہ سے بند
خان پور روڈ پر درخت گرنے سے ایک موٹر سائیکل سوار درخت کے نیچے آنے سے شدید زخمی ھسپتال منتقل
ضلع بھر بھی بجلی کا نظام بری طرح متاثر۔
آسمان پر چھائی کالی گھٹاؤں اور بجلی کی بندش کے باعث ہر طرف اندھیرا چھایا ہوا ہے۔
تھانہ خانہ پور کی حدود سرادنہ گاؤں میں شدید آندھی و طوفان کے باعث محبوب نامی شخص کے گھر کی دیوار گر گئی
3 بچے دیوار کے نیچے دب گئے۔
دیوار کے ملبے تلے دب کر ایک بچہ جان بحق جبکہ 2 شدید ذخمی۔
مقامی افراد امدادی کاروائیوں میں مصروف
جاں بحق ہونے اور ذخمی ہونے والے بچوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال خان پور منتقل کیا جا رہا ہے
راولپنڈی میں بارش
راولپنڈی میں تیز بارش کا سلسلہ شروع وہ گیا ہے۔ اس بارش کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ چند گھنٹے مسلسل ہو جائے تو شہر مین سیلاب آنے کا خطرہ ہو جاتا ہے۔
بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
گولڑہ میں7 ملی میٹر، شمس آباد میں 6 ملی میٹر، راولپنڈی کچہری اور چکلالہ میں 5 ملی میٹر جبکہ سیدپور ویلیج میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہو چکی ہے۔
لئی کی صورتحال
راولپنڈی کے بیچوں بیچ سے گزرتی لئی ندی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 5 فٹ ہے جبکہ شہر کے وسطی علاقہ گوالمنڈی میں پانی 4 فٹ ہے جو معمول کے مطابق ہے۔
مری میں بارش سے بجلی کا بریک ڈاؤن
ملکہ کوہسار میں کالی گھٹائیں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش ژالہ باری ہے۔
مری۔کالی گھٹاؤں نے دن کو رات میں بدل دیا۔