Thursday, May 29, 2025
spot_img
ہومپاکستانپاک بھارت کشیدگی، قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ

پاک بھارت کشیدگی، قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں اہم مشاورتی اجلاس میں قومی اسمبلی کا اجلاس 5مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
خواجہ آصف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں اہم مشاورتی اجلاس میں وفاقی وزرا اعظم نذیر تاڑر، طارق فضل چوہدری اور بیرسٹر عقیل ملک بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد لانے پرغور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ملکی صورتحال اور حکومتی بیانیے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کے مطابق وزرا نے قومی سلامتی سے متعلق امور پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے اور اپوزیشن سے بات چیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔