نئے پوپ کا انتخاب؛ ٹرمپ نے پوپ کے لباس میں اپنی تصویر پوسٹ کرکے تنازع کھڑا کر دیا

پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد نئے پوپ کا انتخاب ابتدائی مراحل میں ہے


ویب ڈیسک May 03, 2025
امریکی صدر نے پوپ کے لباس میں اے آئی سے بنی اپنی تصویر شیئر کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ذاتی سوشل پلیٹ فارم ’ٹروتھ‘ پر اپنی ایک ایسی تصویر شیئر کردی جس سے نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ہی صحافیوں سے مذاق میں کہا تھا کہ وہ اگلا پوپ بننا چاہیں گے جس کے بعد اب یہ تصویر شیئر کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جو تصویر شیئر کی ہے اُس میں وہ پوپ کا روایتی لباس پہنے ہوئے ہیں۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ کے لیے مخصوص لمبی ٹوپی بھی پہنی ہوئی ہے اور دائیں ہاتھ کی انگلی فضا میں اُٹھائے ہوئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گلے میں صلیب کا طلائی لاکٹ بھی لٹک رہا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ دعائیہ تقریب کے لیے تیار ہوئے ہیں۔

یہ تصویر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ہے اور ایک ایسے وقت شیئر کی گئی جب پوپ فرانسس کی تدفین کے بعد نئے پوپ کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی اس حرکت کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر کسی کے مذہبی مقدسات کی توہین کے مترادف ہے۔

تاہم ٹرمپ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک صرف مذاق ہے جسے حس مزاح کے علاوہ اور کچھ نہیں سمجھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ پوپ فرانسس 21 اپریل کو انتقال کر گئے تھے اور اب ان کے جانشین کے انتخاب کے لیے کارڈینلز کا اجلاس جاری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

2200سال بعد

Jun 10, 2025 01:29 AM |

بلوچستان کے آنسو

Jun 10, 2025 01:22 AM |