اسرائیل کے بین گوریون ایئرپورٹ پر حوثیوں کا میزائل حملہ، 6 زخمی

اتوار 4 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل کے بین گوریون ایئرپورٹ کے احاطے میں ہونے والے حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حملے کے بعد ایئرپورٹ کی فضائی حدود کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا تاہم بعد میں اسے بحال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: ایران کے بعد حوثیوں نے بھی اسرائیل پر حملہ کردیا

میزائل حملے کے بعد اسرائیلی وزیردفاع نے حوثیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہم پر حملہ کرے گا ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے جبکہ دوسری طرف یمن میں موجود حوثیوں باغیوں کے ایک سینیئر عہدیدار قطر کی ایک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اسرائیل کے اندر حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہماری صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

اسرائیلی فورسز نے تسلیم کیا ہے کہ حملہ بیلسٹک میزائل کا تھا جسے وہ متعدد کوششوں کے بعد بھی بروقت روکنے میں ناکام رہے۔ اسرائیل ایئرپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ وہ اس حملے کی تحقیقات کررہے ہیں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp