مشہور سیریز اسکوئڈ گیم کے تیسرے سیزن کا ٹیزر کب ریلیز ہوگا؟

اس مشہور زمانہ سیریز کا دوسرا سیزن ایک سنسنی خیز موڑ پر ختم ہوا تھا


ویب ڈیسک May 05, 2025

نیٹ فلیکس کی مشہور سیریزاسکوئڈ گیم کے تیسرے سیزن کا پہلا ٹیزر 6 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔

 یہ اعلان نیٹ فلیکس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے کیا گیا، جس نے مداحوں میں سیریز کے آخری سیزن کے لیے جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اس سیریز کا مکمل ٹریلر رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔

اسکوئڈ گیم سیزن 3 عالمی سطح پر 27 جون کو ریلیز ہوگا اور اسے کہانی کا حتمی باب قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سیزن میں لی جونگ جے، وی ہا جون، لی بیونگ ہن، ام سی وان اور کانگ ہا نیول جیسے پہلے کے معروف کردار واپس آئیں گے۔

اس مشہور زمانہ سیریز کا دوسرا سیزن ایک سنسنی خیز موڑ پر ختم ہوا تھا، اور نیا سیزن وہیں سے کہانی کو آگے بڑھائے گا، جہاں دل دہلا دینے والے کھیلوں، دھوکہ دہی اور کشمکش کے ساتھ خطرات مزید بڑھ چکے ہوں گے۔

نیٹ فلیکس نے نئی سیریز کے پلاٹ کی تفصیلات خفیہ رکھی ہیں کیونکہ سیزن 3 کے ساتھ اصل کہانی مکمل ہو رہی ہے۔ اسکوئڈ گیم کے اس آخری سیزن کی ریلیز کا مداحوں کو بےصبری سے اتنظار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں