سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل میں مطلوب ملزم بیٹے سمیت ڈرون حملے میں ہلاک

شکارپور پولیس نے چک کے کچے میں ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں شیرو بیٹے سمیت مارا گیا


ویب ڈیسک May 06, 2025

سندھ کے ضلع شکارپور میں سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل میں مطلوب ملزم شیر علی عرف شیر و بیٹے سمیت پولیس کارروائی میں مارا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شکارپور پولیس نے چک کے کچے میں ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں شیرو بیٹے سمیت مارا گیا۔

شکارپور پولیس نے  کہا کہ اس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی جس میں کامیابی نصیب ہوئی۔

گزشتہ برس سینیئر صحافی جان محمد مہر کو سکھر کے علاقے میں شیرو مہر نے گھات لگا کر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں