سانحہ 12 مئی؛ انسداد دہشتگردی عدالت نے گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیدیا

ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر ، عمیر صدیقی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے


کورٹ رپورٹر May 06, 2025

کراچی:

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 12 مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر ، عمیر صدیقی سمیت دیگر ملزمان  پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت شریک ملزم زاکر کی استثنا کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا جب کہ پراسیکیوشن گواہوں کو پیش نہیں  کرسکی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی۔

پولیس کے مطابق  وسیم اختر نے ایم کیو ایم کے مرکز پر میٹنگ کرکے روڈ بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وسیم اختر نے دیگر ملزموں کو جلاؤ گھیراؤ  کی ہدایت کی  تھی۔ ملزمان کیخلاف ایئرپورٹ پولیس نے 2007 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں